حکومت کیساتھ مذاکرات، عمران خان نے اپنا نمائندہ کہاں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کیساتھ مذاکرات کا معاملہ، عمران خان کا بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے، قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بات چیت ہوگی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شبلی فراز کو ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شبلی فراز آج ہفتہ کے روز صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق شبلی فراز صدر مملکت عارف علوی کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے اور اس ملاقات میں قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی شبلی فراز کو حکومتی نقطہ نظرسے آگاہ کریں گے اور عارف علوی اور شبلی فراز ملاقات کے بعد اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں