الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین تبدیل کرنے پر نوٹس جاری کردیا، ترمیم شدہ پارٹی آئین الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے، ترمیم کرکے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار بنایا گیا ہے۔

 

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔جس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے۔ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان کو پی ٹی آئی کی پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔بتایا گیا ہیے کہ پارٹی آئین میں ترمیم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کی گئی ہے۔ مزید برآں 07 دسمبر کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13دسمبر کو مقرر کردی ہے، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن، پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے اور انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے سمیت دیگر کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔جیو نیو ز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

 

 

 

جس کے تحت عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت تیرہ دسمبر کو ہوگی۔ کازلسٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔ عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے کے معاملے کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہوگی۔عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت بھی تیرہ دسمبر کوہوگی، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت تیرہ دسمبر کو ہوگی۔ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کیس کی سماعت تیرہ دسمبر کوہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں