برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف اور داماد علی عمران سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف اور داماد عمران علی سے معافی مانگ لی، تسلیم کرتے ہیں کہ شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف اور داماد عمران علی سے معافی مانگ لی، ڈیلی میل نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے معذرت خواہ ہیں،قبول کرتے ہیں کہ شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ڈیلی میل نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں خرد برد کی ہے۔

 

 

ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 میں آرٹیکل میں وزیراعظم شہباز شریف پرالزام لگایا تھا، قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے، اللہ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا، شہبازشریف پر کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، یہ صرف شہباز شریف کو بند کروانا چاہتے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے شہبازشریف کے بغض میں ڈی ایف آئی ڈی کی ایڈ کو بھی متنازعہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close