خام تیل انتہائی سستا ہو گیا، قیمتیں دس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

واشنگٹن (پی این آئی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی تیل سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، برطانوی خام تیل 3.33ڈالر فی بیرل سستاہونے کے بعد 79ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ، دوسری جانب امریکی خام تیل 2.68ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 74ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 8 ماہ سے پیٹرول کی میں اضافہ جاری ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہو رہی تھی، لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے معاہدہ کر لیا ہے ، جنوری اور مارچ کے دوران تیل پاکستان کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں