نئےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کس اعتبار سے اچھے لگے ہیں؟ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انٹرویو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوچ کے اعتبار سے نئے آرمی چیف اچھے لگے۔ فوج کی نئی قیادت اس بات پر قائم ہے کہ فوجی قیادت سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے۔وزیر خزانہ سے کہا کہ ادارہ اب سیاست سے دور رہنا چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ذمہ داری پھر سویلین پر زیادہ عائد ہوتی ہے۔ذمہ داری محسوس کریں ، قدم اٹھائیں۔پریشانیاں پیدا نہ کریں،کسی کو دوسری سوچ نہ آ جائے۔

 

 

آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔بدھ کو ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا۔ اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ جبکہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔

 

 

 

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں،صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے، ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں