اسمبلیاں تحلیل نہیں ہورہیں، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا واضح موقف

لاہور (پی این آئی) پنجاب کابینہ میں تو سیع،خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خیال کاسترو سے حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال احمد کاسترو کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس ہوئی،وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد صحافی نے سوال کیا آج کے حلف کا مطلب ہے کہ حکومت ابھی چلے گی۔

 

 

 

وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صحافی کے سوال پر کہا کہ حکومت چلے گی کا کیا مطلب،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،حکومت مضبوط ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ مارچ تک پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے،عمران خان کو زبان دی ہوئی ہے،کچھ لکھ کر نہیں دیا،جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے لیکن4 ماہ تک کچھ نہیں ہونے والا۔عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں،مارچ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اپوزیشن کے پاس مذاکرات کیلئے یہ اچھا موقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو میر صادق میر جعفر نہیں کہنا چاہیے تھا۔مونس الٰہی نے بھی کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید نہ کی جائے،ہمیں اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ہماری پالیسی ہی نہیں کہ اداروں کے خلاف بات کریں۔عزت دینے سے آپ کی عزت بڑھے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کا مجھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور جہانگیر ترین نے بتایا تھا۔ نہ میں فیض حمید کو غلط کہوں گا نہ موجودہ حکومت کو۔فیض حمید کا ایشو عجیب طرح کا تھا۔

 

 

 

اگر فیض حمید میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو صرف کہہ سکتے ہیں آگے فیصلہ لیڈر شپ نے ہی کرنا ہے۔پرویز الٰہی نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاسی سفر عمران خان کے ساتھ ہے،انکی صرف آواز آنی ہے،میں نے کہنا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹ گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں