عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو پرویزالہی سے رعایت کر نے کی ہدایت کر دی

لاہور (آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماں کو وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پرویز الہی اور مونس الہی کے خیالات کو پارٹی پالیسی کے خلاف قراردیا اور وضاحت مانگنے کی تجویز دی۔تحریک انصاف کے رہنماں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے واضح مقف کے باوجود وزیراعلی پنجاب اوران کے بیٹے نے ایسا بیان کیوں دیا؟

دونوں ہمارے مقف کی نفی کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماں نے اتحادیوں پرڈبل گیم کھیلنے کاالزام بھی لگادیا لیکن عمران خان نے پارٹی رہنماں کو فی الحال پرویزالہی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔دوسری جانب وی لاگرزسے گفتگو میں سربراہ تحریک انصاف نے ہدایت کی کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں بھی لگتی تو نظرانداز کریں، حلیفوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close