آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہاں پہنچ گئے؟ بڑی وارننگ دیدی

راولپنڈی(پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ مضبوط ہوئی ہے اور مادر وطن کی ہر قیمت پر دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ جاری ہے اور دیرپا امن واستحکام کو یقینی بنائیں گے جبکہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close