اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پرپی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ گھبرا گئے، عمران خان کا اعتراف

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے سے ہمارے اپنے لوگ ہی گھبرا رہے ہیں ۔ جب میں وزیر اعظم تھا تو نیب کا کنٹرول میرے پاس نہیں تھا۔لاہور میں کرنٹ افیئرز وی لاگرز سے ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کسی کو اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکنوں کو چاہئے کہ اسے نظر انداز کر دیں ، اتحادیوں کی ہر بات ہمارے نکتہ نظر کے مطابق نہیں ہو سکتی ۔

جب میں وزیر اعظم تھا تو نیب کا کنٹرول میرے ہاتھ میں نہیں تھا ، دوبارہ اقتدار میں آئے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے ، اسمبلیوں کی تحلیل سے ہمارے اپنے لوگ گھبرا رہے ہیں ، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود ہماری مقبولیت کم نہیں ہوگی ۔ عمران خان سے پی ٹی آئی شیخو پورہ ،قصور اور ننکانہ سے تعلق رکھنےو الے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات میں پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، آصف نکئی ، سردار طالب نکئی ، بریگیڈئیر (ر) راحت امان، سید علی عباس شاہ ، سردار عامر ڈوگر ، خرم اعجاز چھٹہ و دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ارکان سے اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close