وفاقی کابینہ نے دو لیفٹنٹ جنرلز کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں افسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا۔1973 کے رولز آف بزنس میں درج رول 15 اے ون کے تحت فوج میں لیفٹیننٹ جنرل اور اس سے اوپر کے عہدے اور دیگر دفاعی خدمات میں اس کے مساوی عہدے کی تقرری وزیراعظم صدر کی مشاورت سے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close