شیخ رشید نے عمران خان کی نااہلی کی پیشنگوئی کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے الیکشن میں مقابلہ نہیں کر سکتے ، اس لئے اب یہ عمران خان کو نا اہل کرنے جا رہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں آج مایوسی کا اظہار کر رہا ہوں۔

 

 

یہ ملک کو ڈبونےجا رہے ہیں ، یہ حکمران ملک سے بھاگنے جا رہےہیں ، اتفاق فاؤنڈری کے منشی نے ملک کا بھٹہ بٹھا دیا ہے ، آج ہر وہ آدمی جس کا ضمیر زندہ ہے وہ سوچ لے کہ عمران خان کے خلاف ساری جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں، عمران خان کیساتھ ایسے منافق بھی ہیں جو اندر سے اس کے ساتھ نہیں ، آج پاکستان کی زندگی اور موت کا سوال ہے ، خیال رہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والا غدار ، بے ایمان اور منافق ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا تو قبرستان بن چکا ہے ، یہ وہ منہ کالا کرانے جا رہے ہیں ، قوم دیکھے گی کہ جتنی مرضی ترمیم کرالیں یہ جیلوں میں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ فوج نیوٹرل ہو گئی مگر کوئی بھی قومی سلامتی سے دور نہیں رہ سکتا۔

 

 

پاکستان کی سالمیت کے ساتھ فوج اور ادارے کمٹڈ ہیں ، لوگ ہمت ہار رہے ہیں میرے خیال سے عمران خان کو چاہئے کہ عوام کا حوصلہ بڑھائے ، میرا چودھری ظہور الہی اور خواجہ صفدر سے تعلق تھا ، باقیوں سے رشتہ حساس ہے ، امید ہے وہ جو کہتے ہیں کہ اشارے پر اسمبلی تور دیں گے ان پر شک نہیں کرنا چاہئے ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہاں کلاس 4 کی 37 نوکریاں نکلیں ، 1400 لوگوں نے اپلائی کیا جس میں بی ایس سی اور ایم ایس سی نوجوان ہیں ، میرا دل چاہتا ہے لال حویلی سے کود جاؤں ۔ عمران خان کے ڈبل گیم سے مت شیخ رشید نے کہا کہ میں 8 نو مہینے سے لا تعلق ہوں ، حکومت ٹوٹنےسے قبل کے حالات عمران خان اور” ان” کے درمیان تھے ، سائفر کی میٹنگ میں بیٹھا ، میں نے تو گھر تک چھوڑ دیا تھا ،جب عمران خان نے گھر چھوڑنے کا پوچھا تو میں نے کہا کہ حالات خراب ہیں، میرا ایم کیو ایم سے تعلق ہے انہوں نے کہا کہ ہم جا رہے ہیں۔

 

 

سندھ ہاؤس میں منڈی لگی تو سب نے دیکھا ،میں نے کمٹ کیا ہے خود سےکہ فوج اور عدلیہ سے متعلق بات ہی نہیں کرنی ، میں بد گمانی نہیں کرنا چاہتا تھا ،عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں گا ۔ میں مشکور ہوں کہ مجھ کسی نے تنگ نہیں کیا ، انہوں نےکہا ٹھیک ہے رستے جدا کر لئے ہمیں امید نہیں تھی ، کوشش کرتا ہوں کہ حالات بہتری کی طرف جائیں ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس ملک میں گیس ہے نہ بجلی ، سٹیٹ بینک کے ریزرو 6.9 بلین رہ گئے ہیں جن میں سے 5 بلین سعودی عرب اور چین کے ہیں، باقی 3 بلین سے بھی کم بچتےہیں، ان لوگوں کو تو فکر نہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہر پڑا ہے اور انہوں نے باہر ہی بھاگ جانا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں