مریم نواز اور نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام، لندن میں بڑی کارروائی شروع

لندن (پی این آئی)مریم نواز اور نوازشریف پر عمران خان پر حملے کی سازش کا الزام، تسنیم حیدر کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گواہان کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز پر ارشد شریف کے قتل اور اور عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر سکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تسنیم حیدر کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے اہم ترین پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اگلے ہفتے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا تفتیشی آفیسر گواہان کا انٹرویو کرے گا۔دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز نے تسیم حیدر کے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔وکیل مہتاب عزیز نے یہ بھی بتایا کہ تسنیم حیدر کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کارروائی روکنے کی خبریں صداقت پر مبنی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ناصر بٹ، انجم چوہدری، زبیر گل نے تسنیم حیدر کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرا رکھی ہے۔

اس حوالے سے تسنیم حیدر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ لندن پولیس نے ن لیگی کارکنان کی شکایت کے حوالے سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد لندن پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔یہ بات تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی کہلندن پولیس نے تسنیم حیدرکا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔مہتاب عزیز نے کہا تھا کہ برطانوی قانون کے مطابق کئی باتوں کا ابھی ذکر نہیں کرسکتے، تسنیم حیدر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور میڈیا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تسنیم حیدر کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل نے میڈیا میں جو بھی باتیں بتائی ہیں ان کے شواہد ابھی ظاہر نہیں کرسکتے، پولیس کی جانب سے الزامات پر تحقیقات کی جائیں گی۔مہتاب عزیز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات لگے ہیں پولیس ان سے بھی تفتیش کرے گی، ظاہر ہے کچھ شواہد پیش کیے گئے ہیں جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں