سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے اوپر چلی گئی ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی بار10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونا 1 لاکھ40 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 61ہزار تین سو روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 63ہزار تین سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close