عمران خان نے سندھ کے اراکین اسمبلی کو استعفے دینے سےکیوں روک دیا؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے سے روک دیا۔تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے، تمام استعفے ہاتھ سے لکھے گئے تھے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں خالی گراونڈ نہیں دینگے سندھ اسمبلی سیاستعفے کا فیصلہ پنجاب خیبرپختونخوا کیبعد ہوگا۔اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں۔سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔پارٹی اراکین کا مزید کہنا تھا کہ اہلِ سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں، کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے، انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close