مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو اپنے ہی وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی آبادئی یونین کونسل میں شکست ہوگئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار134 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار صرف111 ووٹ حاصل کرسکے۔
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف اپنے ہی وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی آبادئی یونین کونسل میں ہار گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی آبادئی یونین کونسل میں پیپلزپارٹی جموں وکشمیر کے امیدوار اویس لیاقت134 ووٹ لے جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار صرف 111 ووٹ حاصل کرسکے۔ اسی طرح راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو ہار گئی، راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔جس کے بعد راولا کوٹ میں بھی اپوزیشن اپنا میئر منتخب کرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔پونچھ ڈویژن میں بھی 12 امیدوار بلامقابلہ بلدیاتی الیکشن جیت چکے ہیں۔ یاد رہے وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ایل اے 22۔ پونچھ 5 میں آبائی پولنگ سٹیشن ڈھکی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر پولنگ کے عمل کو دیکھا اور پولنگ عملے سے ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ضلعی کونسلر کیلئے ووٹ پول کیا۔وزیراعظم کی آبائی وارڈ سے لوکل کونسل کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے۔ مزید برآں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران راولاکوٹ میں 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ راولاکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں