پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا کر دیا

لاہور (پی این آئی) آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا کر دیا۔ تحریک انصاف نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں الحمدللّٰہ ،کوئی شبہ نہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور وہ بھی جوتے اتار کر، فواد چوہدری کا ٹویٹ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں الحمدللّٰہ ،کوئ شبہ نہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور وہ بھی جوتے اتار کر۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن 127 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 121 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔

 

 

اس کے علاوہ مسلم کانفرنس 22 نشستیں، جے کے پی پی، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی 1،1 نشست پر کامیاب ہوئے۔ دوسری جاب ڈسٹرکٹ کونسلر کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، ڈسٹرکٹ کونسلر میں بھی پاکستان تحریک انصاف 32 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں میں پی پی کے 22 امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے 11 ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوئے۔4 آزاد امیدوار بھی ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے اور مسلم کانفرنس 3 نشستیں جیت سکی جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔ اس کے ساتھ ممبر یونین کونسل اور لوکل کونسل کی 535 نشستوں میں سے 531 کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔

 

 

جس میں پاکستان پیپلز پارٹی 158 نشستوں کےساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 148 امیدوار ان ممبر یونین کونسل منتخب ہوئے۔ مظفرآباد:مسلم لیگ ن کے حصے میں لوکل کونسل کی 98 سیٹیں آئیں جبکہ 108 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور مسلم کانفرنس 17 سیٹیں جیٹ سکی جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے حصے میں 1،1 نشست آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close