وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کی حالت بہتر ہوجائے گی، دو ہفتے کے اندر ایک دوست ملک سے 3 ارب ڈالر مل جائیں گے، مجھے پتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پلان کو کیسے مکمل کیا جاتا ہے۔

 

 

انہوں نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ دو ہفتے کے اندر ایک دوست ملک سے 3 ارب ڈالر مل جائیں گے،آئندہ دو ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کی حالت بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پلان کو کیسے مکمل کیا جاتا ہے، اس وقت آئی ایم ایف کا ہمارے ساتھ رویہ درست نہیں، اگر آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر کی قسط نہ ملی تو متبادل پلان تیار کررکھا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کے ملک کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کے 6 ماہ کی کارکردگی پر ان سے سوال ہونا چاہیے۔انہوں نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کس سطح پر پہنچا دیے ہیں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ اس معاملے میں میں ان کو اہمیت نہیں دیتا پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہونے کے سبب سیلاب سے متعلق اخراجات کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کی مالی پوزیشن کا جائزہ لے رہا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اگر پاکستان کا دورہ کرئے گی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت بھی اس معاملے سے نمٹنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ نویں جائزہ قسط مکمل طور پر تیار ہے، تمام معاملات مکمل ہو گئے ہیں میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہماری نویں جائزہ قسط بالکل درست ہے ، انہیں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فنڈز دینے چاہئیں اور پاکستان لازمی آنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close