جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو۔۔۔عمران خان کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔عمران خان نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کو 27 نومبر کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا اور گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد بلوچستان پولیس انہیں کوئٹہ لے گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close