معروف پنجابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکہ سے گرفتار

چندی گڑھ (پی این آئی) معروف بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم گولڈی برار کو 20 نومبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close