ایاز صادق سے اہم ترین عہدہ واپس لے لیا گیا، وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سی سی ایل سی کمیٹی کے چیئرمین مقررکر دیئے گئے، وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی ارکان میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی،کمیٹی کے ارکان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ شامل ہیں، دیگر ارکان میں وزیر تجارت نوید، وزیر مواصلات اسعد محمود ،وزیر سرمایہ کاری سالک حسین، وزیر پارلیمانی امور جاوید عباسی ارکان میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close