عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر مکمل حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی۔

 

 

 

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پر تجاویز عمران خان کے سامنے رکھ دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ۔دونوں رہنماؤں میں اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل آئینی آپشنز اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر بھی گفتگوہوئی، پرویز الٰہی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں ، پی ڈی ایم صرف شور کر رہی ہے ، ایوان میں شکست دیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close