ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑا اضافہ ، گھریلو صارفین پر ایک اور مہنگائی بم مار دیا گیا،

اسلام آباد (پی این آئی) ایل پی جی کا گھریلو استعمال کا سلنڈر آج سے 139 روپے 13 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ نومبر کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 13 پیسے تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close