آزاد کشمیر، کامیاب بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 1983کے قاعدہ 53کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن شائع ہونے کے پندرہ ایام میں اپنے اخرجات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروانے کے پابند ہیں۔

ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران (ماسوائے دستبردار و ریٹائرڈ) کے لیے لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدواران کے نام سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں شائع ہونے کے پندرہ ایام کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کا گوشوارہ (فارم XXI) خود یا اپنے الیکشن ایجنٹ کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس داخل کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں