عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟

لاہور(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی دسمبر کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، لیکن اب پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ردعمل میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرائن سے پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ماہرین معاشیات نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022 کو پٹرول کی قیمت 143.32 تھی۔جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپر تھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ پی ڈی ایل،ایکسچینج ایڈجسمنٹ کے بعد 200 روپے ہونے چاہیے۔تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرائن سے پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ایک سال پہلے پٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی جبکہ کروڈ تیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پٹرول کی قیمت گراتے ہیں ،قیمتوں میں پچیس روپے فی لیٹر کمی ہونی چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close