بڑے ملکوں کی بڑی باتیں، قطر نے جرمنی کو 15 سال تک گیس دینے کا معاہدہ کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی )قطر نے جرمنی کو 15 سال تک گیس دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔گیس معاہدہ قطر انرجی اور امریکی کمپنی کونکو فلپس کے درمیان طے پایا جس پر قطر کے وزیرتوانائی اورقطر انرجی کے سی ای او سعد بن شریدہ الکعبی نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت قطر جرمنی کو 15سال تک ایل این جی فراہم کرے گا اور جرمنی کو سالانہ 20 لاکھ کیوبک ٹن مائع گیس فراہم کرے گا۔

قطر سے جرمنی کو ایل این جی فراہمی کے معاہدے پرعمل درآمد سال 2026 میں شروع ہوگا۔گیس امریکی کمپنی کونکو فلپس کو فروخت کی جائے گی جو جرمنی پہنچائے گی۔۔۔۔

close