فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی، ایک گھنٹے کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، امریکی سفارتخانے نے ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے آج ون آن ون ملاقات کی ہے، ایک گھنٹے پر محیط ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری کی چند دنوں میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے دوسری ملاقات ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ان کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close