لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استعفیٰ دیا ہی نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔اس حوالے سےنجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا،ان کی خواہش کو قبول کر لیا گیا اور ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ہو گئی ہے۔

 

 

گزشتہ روز نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپنا استعفیٰ جی ایچ کیو بھجوایا ہے جسے فوری طور پر قبول کرلیا گیا تاہم اس حوالے سے جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے لیے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)بھجوائی تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات تھے اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں