الیکشن کمیشن کی بڑی شخصیت کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ہارون شنواری نے تحریک اںصاف کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر متنازعہ ردعمل دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازع ردعمل دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے اور ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کو اسٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے متنازع ردعمل دینے پر سخت اظہارِناراضی کیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانےکا بیان دیا تھا ترجمان نےالیکشن کمیشن کی منظوری کےبغیربیان جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close