مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی سستی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی ، رپورٹ کے مطابق کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 30کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،جبکہ ایل این جی کی قلت سے 25کروڑ 98لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close