فضائی آلودگی، لاہور نے ریکارڈ قائم کر دیا، دنیا بھر میں کتنے نمبر پر؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے دل لاہور نے پھر ریکارڈ قائم کر دیا اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میںپنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پر آگیاہےایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہوگئی ہے۔موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے مکمل بند کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں