خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکو کہاجائے گا کہ ہمارے ممبران کے استعفےمنظورکیے جائیں جس کے بعد ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 روز میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن کرانے ہوں گے، اپوزیشن کو بھی دعوت دی جائے گی کہ وہ نگراں حکومت کے لیے اپنے نام لے کر آئے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کچھ ماہ بعد بھی ہو پاکستان تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے ہم فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں