عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ، پنجاب اسمبلی سے پہلا استعفیٰ بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان کا اسمبلیاں سے نکلنے کا فیصلہ، پنجاب اسمبلی سے پہلا استعفیٰ بھی آگیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دینا شروع کر دیئے ۔

عامر اقبال شاہ ایم پی اے پی پی 224 دنیا پور نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں،عامر اقبال شاہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام پر استعفیٰ تحریر کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close