نزلہ زکام کے مستقل علاج کی ویکسین تیار کر لی گئی، سرد موسم میں پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری

واشنگٹن (پی این آئی) سرد موسم میں نزلہ زکام کا شکار شہریوں کا مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے فلو کی 20 اقسام کے خلاف مؤثر یونیورسل فلو ویکسین بنا لی ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی فلو ویکسین مستقبل میں آنے والی وباء کا مقابلہ کر سکتی ہے۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق نئی فلو ویکسین میں کورونا ویکسین میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چوہوں پر تجربات میں ویکسین نے فلو کے خلاف مزاحمت کرنے والی اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز کو متحرک کیا۔نئی تیار کی جانے والی ویکسین میں موجود اینٹی جنز انفلوئنزا اے اور بی وائرسز کی تمام اقسام کے خلاف مدافعتی نظام کو لڑنے کے قابل بناسکتے ہیں اور مستقبل میں آنے والی وباؤں کے خلاف بھی مؤثر ہوسکتے ہیں جس سے فلو سے ہونے والی اموات میں کمی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close