کوہستان(آئی این پی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام(ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، کہہ رہا تھا اسلام آبادآئوں گا،پھر آئے کیوں نہیں، 10لاکھ لوگوں کادعوی کرکے صرف10ہزارلوگوں کوجمع کیا۔
داسو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ طویل عرصے کے بعد داسو آیا ہوں، کوہستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے، اس اجتماع میں کوہستان کے ہر قبیلے کا نمائندہ موجود ہے، اس اجتماع میں داسو کے گھر گھر سے بچے آئے ہوئے ہیں، پوری دنیا میں ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں، آج مغربی دنیا اسلام پر حملہ آور ہے، مسلمانوں کی قیادت دفاعی پوزیشن میں ہے، اسلام معاشی استحکام کانظام ہے،انہوں نے کہا کہ 2018میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی، انتقامی سیاست شروع کی گئی،مخالفین کوجیلوں میں ڈالاگیا، آپ کیخلاف سازش نہیں ہوئی،ہم نے آپ کوزبردستی اقتدارسے نکالا، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی حکومت کوہٹاناضروری تھا، پی ٹی آئی حکومت کوانتقام سیفرصت نہیں ملی اس لیے معیشت بیٹھ گئی، جے یوآئی اسلامی تہذیب کوباقی رکھنے کی جنگ لڑرہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے۔
ایک گولی لگنے کے بعد ایسے بھاگا کہ اب گھرمیں بھی بلٹ پروف شیشے لگوا دیئے ہیں، حملے مجھ پر بھی ہوئے لیکن آج کھلے میدان میں عوام کے درمیان موجود ہوں، میرے اوپر 3خودکش حملے ہوئے مگر آج بھی عوام کے سامنے کھڑاہوں، کہہ رہاتھا اسلام آبادآوں گا،پھرآئے کیوں نہیں، 10لاکھ لوگوں کادعوی کرکے صرف10ہزارلوگوں کوجمع کیا، 10ہزارلوگوں میں بھی درجہ چہارم کے ملازمین اور 6 ہزار سفید کپڑوں میں پولیس والے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں