سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے کون ہیں؟ اعظم سواتی کا دھواں دار خطاب

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ہفتہ کو راولپنڈی میںپی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہ رجیم چینج کے مرکزی کرداروں تم سے آج حقیقی آزادی مارچ کا ہر فرد سوال کرتا ہے، آج پوچھا جا رہا ہے کیا وجہ تھی کہ عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، کیا وجہ تھی کہ معیشت بہترین جا رہی تھی اور آج بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے،

کورونا میں دنیا حیران تھی کہ عمران خان کی ٹیم نے کس طرح ملک کو تبدیل کیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے شوکت ترین کو بھیجا اور کہا کہ معیشت تباہ ہو جائے گی، آج پاکستان کی قوم کو بھیڑبکریاں سمجھ کر کہا جا رہا ہے کہ معیشت تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ بتائیں معیشت کس نے تباہ کی اور نیب کے قانون کو کس نے ختم کیا، کس نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف کرائے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے، شہباز گل اور مجھ پر تشدد کرنے والے جواب دیں، صحافی ارشد شریف شہید کو کس نے قتل کرایا، ملک کے محبوب لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ان کا کہنا تھا کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں، عمران خان تو چھوڑیں 74 سال کے اس سینئر سٹیزن کا سرجھکا کر دکھا، میں تمہارے ہر ہتھکنڈے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑا رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close