تمام اسمبلیوں سے استعفے آ جائیں تو عام انتخابات ہی ہوں گے، ماہر قانون کی رائے آگئی

اسلام آباد (آئی این پی)ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اسمبلیوں سے استعفے آ جاتے ہیں تو عام انتخابات ہی ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ عمران خان نے بڑا سیاسی فیصلہ کیا کیوں کہ وسیع پیمانے پر ضمنی انتخاب ممکن نہیں، ضمنی الیکشن سے بہتر ہے کہ عام انتخابات ہی کروا دیے جائیں۔شاہ خاور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ اب عام انتخابات کی طرف ہی جانا چاہیے، اہم موقع ہے کہ حکومت کو چاہیے عمران خان سے کہے آئیں بات کرتے ہیں،

عمران خان سے بات کے لیے قومی اسمبلی تحلیل کر دے۔انہوں نے کہا کہ 2 اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہیں تو آئین کے مطابق دونوں صوبوں میں الیکشن ہوں گے، 2 صوبوں میں الیکشن کی فضا عام انتخابات کی فضاہی بن جائے گی، حکومت خود کہتی رہی کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں بات کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close