13کلومیٹر طویل مری روڈکا کتنا حصہ خالی تھا؟ پی ٹی آئی کا پاورشو تگڑا قرار

راولپنڈی (پی این آئی ) سینئر صحافی نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اینکر اور سینئر صحافی مسعود رضا نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق 13 کلومیٹر طویل مری روڈ کا صرف 3 سے 4 کلومیٹر کا حصہ خالی تھا۔

تحریک انصاف کا راولپنڈی جلسہ تگڑا پاور شو تھا، عوام کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی، پی ٹی آئی کے اس پاور شو کو کسی صورت ناکام نہیں کہا جا سکتا۔تاہم دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چئیرمین پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسہ کو ناکام قرار دے دیا۔ وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں صرف 15 سے 16 ہزار لوگ شریک تھے۔ جبکہ واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کر لی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close