پرویز الٰہی کے اسمبلی توڑنے سے پہلے ہی ہم کیا کرنے جارہے ہیں؟ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے دھماکے دار اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں،جس کے بعد اسمبلی نہیں توڑی جا سکے گی، عمران خان کے اعلان پر وزیر داخلہ کا ردعمل۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام صوبائی اسمبلیاں توڑنےکے اعلان کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، جس کے بعد اسمبلی نہیں توڑی جا سکے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمانی سسٹم میں چلنے کا رویہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات غیر مشروط ہوتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ آج وہ لوگوں کا سمندر لانا چاہتے تھے، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ غیر ملکی قبضہ گروپ ہے، خون کے آخری قطرے تک ملک کیلئے لڑوں گا، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی لڑنا پڑتا ہے، تاریخ گواہی دے گی کہ عمران خان اپنے ملک کیلئے آخری گیند تک لڑتا رہا، کبھی نہیں سوچا کہ پاکستان کے علاوہ میرا کوئی گھر ہو۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بار بار سنتے ہیں سائفر ایک ڈرامہ تھا۔

جو بیرونی سازش کا حصہ تھے انہوں نے سائفر کو ڈرامہ قرار دیا، یہ کہنا کہ یہ ڈرامہ تھا یہ ملک کی توہین ہے، سازش نہیں بھی کی تھی تو ان کا راستہ نہیں روکا گیا، چوروں کا ٹولہ اوپر بٹھا دیا گیا، سب کو باری باری این آر او دیا گیا، مشرف نے پہلا این آر او دیا تو ہمارا قرض بڑھ گیا، یہ واپس آئے اور دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، جو لوگ جیل میں ہیں ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ غریب ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایف آئی اے میں اپنا آدمی بٹھا کر سارے کیسز معاف کروا لیے گئے، نیب میں اپنا آدمی بٹھا کر وہاں سے بھی کیسز معاف کروا لیے، 7مہینے میں انہوں نے ملک کادیوالیہ نکال دیا، 7مہینے میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں 100فیصد بڑھی ہیں، 88 فیصد سرمایہ کاروں کو حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے، ہمارے دور میں ڈیفالٹ کے چانسز 5 فیصد تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سمجھا پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں گے تو پارٹی ٹوٹ جائے گی لیکن حکومت گرانے کے بعد اور زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آ گئے، جتنے ضمنی الیکشن ہوئے قوم نے بار بار پیغام دیا، قوم کی آواز سننے کی بجائے ہم پر تشدد شروع ہو گیا۔

ہمارا لوٹا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا، ظلم اور ناانصافی کو قبول کریں گے تو آگے تباہی ہے، پاکستان میں طاقتور میں کے لیے کوئی قانون نہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کوئی ایکشن نہیں ہوتا، میں چاہتا ہوں پاکستان ترقی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close