عمران خان کی آمد پر کونسے پی ٹی آئی رہنما آبدیدہ ہو گئے؟ تصاویر سامنے آگئیں

راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان کی آمد پر کونسے پی ٹی آئی رہنما آبدیدہ ہو گئے؟ تصاویر سامنے آگئیں۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی جلسے میں آئے تو سینیٹر فیصل جاوید ان کا تعارف کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔عمران خان جلسہ گاہ میں آئے تو فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں۔

 

 

 

 

ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ سے عوام کی امیدیں ہیں۔انہوں نے ’عمران تیرے جانثار، بےشمار، بےشمار‘ کے نعرے بھی لگوائے جبکہ شرکا نے ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان‘ کے نعرے بلند کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close