پی ٹی آئی جلسہ گاہ کارکنان کا میدان جنگ بن گیا، خاتون نے بدتمیزی پر کارکن کو تھپڑ جھڑ دیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسہ گاہ کارکنوں کا میدان جنگ بن گئی، کارکن زور زبردستی کرکے خواتین کے انکلوژر میں گھس گئے، غصے میں بھری خاتون نے تنگ آکر ایک کارکن کو تھپڑ دے مارا۔پی ٹی آئی کارکن وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے، میڈیا کی کوریج کرنے والی وینز پر بھی چڑھ گئے، کارکنوں نے راستے میں لگے حفاظتی بیریئر توڑ ڈالے۔کارکنان نے جلسہ گاہ میں بنی حفاظتی رکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں، کرسیاں اُٹھا کر لے گئے۔

 

 

 

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی، ایک دوسرے کو دھکے دیے، کارکنوں نے مرکزی اسٹیج کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہوئے آخری بیریئر بھی توڑ ڈالا۔جلسے کے منتظمین اور سیکیورٹی کی ذمے دار پنجاب پولیس کچھ نہ کر سکی، جلسہ گاہ کا سارا سیکیورٹی پلان دھرا کا دھرا رہ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close