فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ، شیخ رشید کا بھی ردِعمل آگیا

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ارکان کے ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگا کر عمران خان کی حکومت گرائی گئی ،چوروں کے گینگ سے ہماری لڑائی ہے، فوج کا سیاست سے دور رہنا خوش آئند فیصلہ ہے۔

 

 

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہر ہے،راولپنڈی کو عمران خان کی میزبانی پر فخر ہے،رانا ثنا اللہ کہاں ہو سامنے آؤ؟عوامی سمندر رانا ثنا اللہ کو بہاکر لے جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ 8 ماہ تک اپنی زبان کو بند رکھا،فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے، مجھے پاک فوج پر فخر ہے ،فوج کا سیاست سے دور رہنا خوش آئند فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں کے گینگ سے ہماری لڑائی ہے، ارکان کے ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگا کر عمران خان کی حکومت گرائی گئی ۔سربراہ عوامی لیگ نے کہاکہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،سامراج کے غلاموں کے آنے سے ملک تباہ ہو گیا ہے، اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے ،معیشت ڈوبے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے،اسحاق ڈار جھوٹ بول رہے ہیں، ایل سی نہیں کھل رہی،جھوٹوں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ آج والدین کے پاس بچوں کی فیس ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ بل ادا نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close