ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اس وقت کس پی ٹی آئی رہنما کے پاس موجود ہے؟ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) مقتول ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے پاس ہے ۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی ۔

 

 

 

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحقیقات میں بات سامنے آئی ہے ارشد شریف کا لیپ ٹاپ کے پاس ہے۔جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔ٹیم سے تعاون کریں ،ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق کے سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم کے مطابق ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔یاد رہے کہ مراد سعید 21 نومبر کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے،جبکہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ایف آئی اے طلبی کے نوٹس پر جواب بھیج دیا تھا۔ مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگے۔ مراد سعید نے جواب میں لکھا کہ ارشد شریف کی زندگی کو خطرہ تھا اور تحفظ کے بجائے وفاقی حکومت مخاصمانہ اقدام کرتی رہی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی ساخت اور حیثیت کے اعتبار سے وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔ایف آئی اے اور آئی بی کے حکام وفاقی حکومت کے ماتحت اور وفاقی وزیر داخلہ کو جوابدہ ہیں۔ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ارشد شریف کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

 

 

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ارشد شریف کے قتل پر انتہائی غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے،وزیرداخلہ نے قتل کو کینیا میں سونے کی اسمگلنگ سے جوڑنے کی کوشش بھی کی۔ مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایف آئی اے سے غیرجانبدار،شفاف اور خود مختار انکوائری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کی درخواست کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close