پی ٹی آئی راولپنڈی میں آج صرف جلسہ کرے گی یا دھرنا دے گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم راولپنڈی واپس جانے کیلئے نہیں آئے،آج سے سات ماہ پہلے لوگوں کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ہمارا کوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کا راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ بھاگ رہے ہیں، جبکہ شہبازشریف کو عمران خان کے آنے کا پتہ چلا تو ترکیہ چلے گئے۔ شہبازشریف واپس آئیں،آپ کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے،پاکستان کی تقدیر عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ کوئی غیر جمہوری نہیں،حکومت ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرے۔ہم یہاں واپس جانے کیلئے نہیں آئے ہیں اور کل کا سورج حقیقی آزادی کی امید کے ساتھ نکلے گا۔ جبکہ فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج لوگ نئےانتخابات کے مطالبے کی حمایت میں راولپنڈی جمع ہیں۔ حکومت عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے،پاکستان میں استحکام عام انتخابات کے مرہون منت ہے اورمعاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو اہم تجاویز دیں،پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز دی۔

 

 

بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کی گئی،پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں