تسنیم حیدر کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں پرویز الٰہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجےنے واضح کردیا

لندن(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے بھتیجے شجاع عباس نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس نے (ن )لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس کی جانب سے خود سے متعلق کیے گئے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہماری تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ، تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ، تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم شاہ نے قتل کی سازش کے بیبنیاد الزامات لگائے ہیں، ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close