ارشد شریف کے دبئی چھوڑنے سے ایک روز قبل کس نے ملاقات کی؟تہلکہ خیز انکشافات

لندن (پی این آئی) پاکستان کے سینئر صحافی و اینکرارشد شریف کے کینیا روانگی سے ایک روز قبل دبئی میں ایک اماراتی اہلکار کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق یہ حکومتی اہلکار 19 اگست کو مقتول صحافی سے ان کے ہوٹل میلینیئم میں ملا تھا۔ 23اکتوبر کو کینیا میں قتل کئے جانے والے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے تحقیقات کے حوالے سے اپنی جو سرکاری دستاویزات تیار کی ہیں،

ان میں ایک اماراتی سرکاری اہلکار سلیم عبداللہ کا نام دیا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے قونصلیٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے یو اے ایک حکام سے رابطہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حمید نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یو اے ای کے ایک افسر سلیم عبداللہ نے ارشد شریف سے 19اگست کو دوپہر دو سے چار بجے (دبئی کے وقت کے مطابق) ان سے ان کے ہوٹل میلنیئم البشیر البشرہ میں ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں