الٹی گنتی شروع، شیخ رشید نے پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہونے کا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کی فتح کے دن شروع ہو گئے ہیں۔ ٹویٹ پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں، فوج کا فیصلہ ہے وہ سیاست سے دور رہے گی۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ملک قبل از وقت الیکشن میں جائے گا،

صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close