وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوماہ کیلئے پابندیاں لگ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس یا احتجاج پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کیلئے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 جنوری 2023 تک کیلئے کیا گیا ہے،اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 کی پابندی گزشتہ شام ختم ہوئی تھی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائےگا، آج سے فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close