اجازت مل گئی، جی ایچ کیو سے عمران خان کیلئے اچھی خبر

راولپنڈی(پی این آئی)اجازت مل گئی، جی ایچ کیو سے عمران خان کیلئے اچھی خبر۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد آمدکے معاملے پر جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد اور روانگی کی اجازت دیدی۔

پریڈگراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی اجازت کے معاملے پرجی ایچ کیو کا اجازت کے حوالے سے خط منظر عام پر آگیا،جی ایچ کیو نے کہاہے کہ پریڈ گراؤنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے،ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں ،تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close