مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات، کیا دعا فرمائی؟

لاہور (پی این آئی) معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات، جلد صحت یابی کی دعا مولانا طارق جمیل نے حملے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق معروف سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل بدھ کے روز لاہور کے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر گئے۔مولانا طارق جمل نے حملے کے دوران عمران خان کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی۔مولانا طارق جمیل نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔دوسری جانب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے روز کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے، جے آئی ٹی نے حملے کے روز شام 4:53 سے 6:30 بجے تک تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

 

 

 

،ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے 4 بجکر 7 منٹ فائرنگ کی اور ملزم نوید کو4بجکر 14 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو کباڑ خانے سے گرفتار کرکے یس ایچ او شہباز ہنجرہ کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد ملزم نوید کو ساڑھے 6 بجے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔یاد رہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے قریبی رشتہ دارسے پوچھ گچھ کرکے ملزم کی ماضی سے متعلق معلومات حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل جے آئی ٹی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی تھی، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close