تسنیم حیدر نے پریس کانفرنس میں مجھے زبردستی بٹھایا، پریس کانفرنس میں موجود بزنس مین نے یوٹرن لے لیا

لندن( پی این آئی) تسنیم حیدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شامل بزنس مین کے اہم انکشافات۔ تسنیم حیدر کے نواز شریف پر الزامات نے مجھےحیران کر دیا، اس نے مجھے پریس کانفرنس میں زبردستی بٹھایا، پریس کانفرنس میں شامل بزنس مین کا اعلان لاتعلقی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرنے والے تسنیم حیدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شامل بزنس مین ملک لیاقت نے اعلان لا تعلقی کردیا۔ملک لیاقت نے کہا کہ تسنیم حیدر کے نواز شریف پر الزامات سے میرا کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر اتوار کی صبح میرے گھر آیا، تسنیم حیدر اور میں اکٹھے ایسٹ لندن کی جانب روانہ ہوئے، اس نے راستے میں مجھے پریس کانفرنس سے متعلق بتایا اور پریس کانفرنس میں مجھے اپنے ساتھ زبردستی بٹھایا۔ملک لیاقت نے کہا کہ تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس میں نواز شریف پر قتل کی سازش کےالزام نے مجھےحیران کر دیا، پریس کانفرنس کے بعد واپسی پر مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا فون آیا اور انہوں تسنیم حیدر سے گفتگو کی۔

 

 

ملک لیاقت نے کہا کہ مجھ پر پریس کانفرنس کے انتظامات کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، پریس کانفرنس میں موجود وکیل سے پہلی دفعہ ملاقات ہوئی، تسنیم حیدر نے دوسری پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، میں نے انکار کردیا۔ ملک لیاقت نے کہا کہ تسنیم حیدر کا دعویٰ غلط ہے کہ میں نےقتل کی سازش کا پیغام عمران خان کو پہنچایا، عمر سرفراز چیمہ سے پہلی دفعہ فون پر گفتگو ہوئی، تسنیم حیدر کے میرے بارے میں تمام دعوے غلط ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close